9 اکتوبر 2012 - 20:30

صہیونی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے حزب ا۔۔۔ لبنان کی فوجی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب ا۔۔۔ لبنان کے پاس ڈرون طیارے موجود ہیں –

ابنا: الرسالہ نٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے فوجی انٹیلی جنس ادارے نے کل منگل کو اعلان کیا کہ حزب ا۔۔۔ لبنان کے پاس بہت سے ایسے ڈرون طیارے موجود ہیں جو دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل کے ٹھکانوں پر حملے کرسکتے ہیں –صہیونی ریاست کے ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ صہیونی فوج کے انٹیلی جنس حکام کو یہ معلوم ہے کہ حزب ا۔۔۔ کے ڈرون طیارے طویل فاصلے طے کر سکتے ہیں تاہم وہ ان طیاروں کی مزید صلاحیتوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں –واضح رہے کہ صہیونی ریاست نے روان ہفتے  دعوی کیا تھا کہ اس نے مقبوضہ علاقوں میں گھسنے والے ایک جاسوس طیارے کو نشانہ بنایا ہے -

.....

/169